latest newsPolitics

بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار فائنل

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) نے بیرسٹر افتخار گیلانی کا نام وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے فائنل کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق، شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر، نومنتخب اسپیکر چوہدری طارق فاروق، ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری، بیرسٹر افتخار گیلانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی اور مسلم لیگ (ن) کی نئی حکومت کے قیام سے متعلق تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے دوران بیرسٹر افتخار گیلانی کا نام وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے فائنل کیا گیا۔

بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ٹیکنوکریٹ نشست پر منتخب ہوئے ہیں۔

اجلاس میں حکومت سازی کے آئندہ کے لائحہ عمل سمیت دیگر امور پر بھی غور کیا گیا۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم کا انتخاب 28 اگست کو ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button