
latest newsSports
ویمنز ایشیا کپ ٹرافی کی رونمائی، پاکستان اور بھارت 5 ستمبر کو مدمقابل ہوں گے
دبئی: ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، تقریب میں ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کی کپتانوں نے شرکت کی۔
ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، ہانگ کانگ اور میزبان متحدہ عرب امارات سمیت 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
ایونٹ کے تمام 15 میچز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جبکہ ٹورنامنٹ کا آغاز کل تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ سے ہوگا۔
پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 5 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔
ایشیا کپ کا پہلا سیمی فائنل 10 ستمبر جبکہ دوسرا سیمی فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا فائنل 13 ستمبر بروز اتوار دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔



