businesslatest newsPoliticsWorld

امریکا کینیڈا تجارتی جنگ شدت اختیار کرگئی، کینیڈا کا 50 فیصد تک جوابی ٹیرف کا اعلان

اوٹاوا: امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کرگئی، کینیڈا نے امریکی سیکڑوں مصنوعات پر 50 فیصد تک جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نئے محصولات 8 ستمبر سے نافذ ہوں گے، جن کا اطلاق اسٹیل، ڈیری مصنوعات، الیکٹرانکس، زرعی آلات، پلپ اینڈ پیپر سمیت دیگر اشیا پر ہوگا۔

کینیڈین حکومت کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق متاثر ہونے والی مصنوعات میں بعض اسٹیل اور ایلومینیم مصنوعات کے علاوہ فرنیچر اور ملبوسات بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تنازع اس وقت شدت اختیار کرگیا جب ہفتے کے اختتام پر سرکاری مذاکرات ناکام ہوگئے اور امریکا نے کینیڈین مصنوعات پر نئے محصولات نافذ کردیئے۔

امریکا نے 22 اگست سے کینیڈین مصنوعات پر مجموعی طور پر 27.6 ارب ڈالر مالیت کی اشیا پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا، جس کے جواب میں کینیڈا نے بھی امریکی مصنوعات پر بھاری محصولات عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کینیڈین حکومت نے امریکی ٹیرف سے متاثر ہونے والے کاروبار اور صنعتوں کی مدد کے لیے 7.5 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کا بھی اعلان کیا ہے۔

کینیڈین وزیر خزانہ نے اوٹاوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کینیڈا کے لیے ایک بے مثال چیلنج ہے، تاہم ملک اس صورتحال کا بھرپور مقابلہ کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button