
خواتین کو ہنر کے ذریعے بااختیار بنانے کی جانب اہم قدم
لاہور( محمد عقیل اظہر پہوڑ) خواتین کو باعزت روزگار، ہنرمندی اور معاشی خودمختاری کے مواقع فراہم کرنے کے لیے خواندگی و نان فارمل بیسک ایجوکیشن کے شعبے کے تحت ایک اہم قدم اٹھایا گیا۔ نٹ کلاں، لاہور میں NFBE اسکول سے منسلک ماؤں اور بہنوں کے لیے ووکیشنل سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔
اس موقع پر محترمہ ماریہ طلال، ایم پی اے و چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے خواندگی وغیر رسمی تعلیم نے ڈاکٹر ارشاد بیگ، ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایوالویشن و اسیسمنٹ ، ڈاکٹر غلام احمد آکاش، ڈی ای او لٹریسی لاہور، اور ڈاکٹر زاہد، ایم ڈی ای، کے ہمراہ ووکیشنل سینٹر کا افتتاح کیا۔


تقریب کے دوران محترمہ ماریہ طلال نے خواتین کی فنی تربیت اور معاشی خودمختاری کے فروغ کے لیے 10 نئی سلائی مشینیں عطیہ کیں۔ ان مشینوں کی فراہمی سے خواتین کو سلائی کے ہنر میں عملی تربیت حاصل کرنے اور مستقبل میں اپنے لیے باعزت روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بھرپور مدد ملے گی۔ ماریہ طلال اس موقع پر شریک خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ مریم نواز وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کو با اختیار بنانے میں لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کوشاں ھے

تقریب میں مقامی کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور خواتین کو تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی و پیشہ ورانہ مہارتیں فراہم کرنے کے اس قابلِ تحسین اقدام کو سراہا۔
یہ اقدام اس عزم کا مظہر ہے کہ تعلیم کے ساتھ ہنر کو فروغ دے کر خواتین کو خود کفیل بنایا جاسکتا ھے، ان کے لیے معاشی مواقع پیدا کرکے مقامی کمیونٹیز کو مزید مضبوط کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے



