latest newsShowbiz

آشا بھوسلے کا آخری فلمی گانا 8 ستمبر کو سالگرہ کے موقع پر ریلیز ہوگا

ممبئی: لیجنڈری بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کا آخری فلمی گانا ان کی سالگرہ کے موقع پر آئندہ ماہ ریلیز کیا جائے گا۔

آشا بھوسلے نے 2023 میں فلم ’اوم کا ہری‘ کے لیے گانا ’اے میری زندگی، تو چھپی ہے کہاں‘ ریکارڈ کروایا تھا، جو تقریباً تین برس بعد 8 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ 8 ستمبر آشا بھوسلے کی تاریخِ پیدائش بھی ہے۔

فلم میں اداکار انشومن جھا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ انشومن جھا نے کہا کہ فلم میں آشا بھوسلے کی آواز شامل ہونا ان کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اوم کا ہری‘ ان کے لیے ایک خاص فلم ہے، کیونکہ اس کی کہانی اس جذباتی احساس کے گرد گھومتی ہے کہ والد سے محبت کا اظہار کرنا کتنا ضروری ہے۔

انشومن جھا کا کہنا تھا کہ فلم کے جذباتی اظہار کی نمائندگی کرنے والے گانے کو آشا بھوسلے کی آواز ملنا ان کی زندگی کے ایک فنکار کی حیثیت سے سب سے گہرے اور یادگار لمحات میں سے ایک ہے۔

فلم کے مصنف ہریش ویاس نے کہا کہ آشا بھوسلے کی سالگرہ کے موقع پر گانے کی ریلیز کا مقصد ان کی لازوال آواز، عظیم فنّی میراث اور ان نسلوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے جن کی زندگیوں پر ان کی موسیقی نے گہرا اثر ڈالا۔

واضح رہے کہ آشا بھوسلے 12 اپریل 2026 کو 93 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئی تھیں۔ ان کا آخری فلمی گانا ان کے مداحوں کے لیے ان کی موسیقی کی یاد کو تازہ کرنے کا ایک خاص موقع ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button