Pakistansci&tech

انسٹاگرام کا ریلز ویڈیوز کے لیے نیا ’فرسٹ ڈرافٹ‘ ٹول متعارف

انسٹاگرام نے صارفین کے لیے ریلز ویڈیوز کی ایڈیٹنگ کو آسان بنانے کے لیے نیا ’فرسٹ ڈرافٹ‘ ایڈیٹنگ ٹول متعارف کرا دیا۔

میٹا کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ کے مطابق نیا فیچر خودکار طور پر منتخب ویڈیو کلپس کو ایڈٹ کرکے ریل کا ابتدائی ورژن تیار کرے گا۔

’فرسٹ ڈرافٹ‘ ٹول ویڈیو کلپس کا دورانیہ مختصر کرنے، غیر ضروری حصوں کو ہٹانے اور اہم لمحات کو یکجا کرکے چند سیکنڈ میں ویڈیو کا پہلا ڈرافٹ تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انسٹاگرام کے مطابق یہ ٹول ابتدائی ریل ویڈیو 10 سیکنڈ کے اندر تیار کرسکتا ہے، جس کے بعد صارف اپنی مرضی کے مطابق اس میں مزید ترمیم کرسکے گا۔

نیا فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لیے کارآمد ہوگا جنہیں ویڈیو ایڈیٹنگ سافٹ ویئر استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔

’فرسٹ ڈرافٹ‘ فی الحال سب سے پہلے آئی فون صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ صارفین انسٹاگرام کیمرا یا ریلز گیلری سے متعدد ویڈیو کلپس منتخب کرکے اس فیچر تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

نئے ٹول کے ذریعے صارفین کو ریلز کی ابتدائی ایڈیٹنگ کے لیے انسٹاگرام سے باہر کسی دوسرے ایڈیٹنگ سافٹ ویئر کا استعمال نہیں کرنا پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button