Pakistan

مسلمانوں میں تقسیم کی سازش فیلڈ مارشل کی قیادت میں ناکام بنائی گئی: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن نے خطے کے مسلم ممالک میں تقسیم پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کی، تاہم مسلمانوں میں تفریق کی اس سازش کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ناکام بنا دیا گیا۔سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان تاریخی مکہ دفاعی معاہدہ ہوا ہے، جبکہ انہوں نے امن کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ امن دشمن عناصر مسلم ممالک میں نفرت اور انتشار پیدا کرنے میں ناکام رہے، جبکہ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران پوری قوم متحد رہی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترکیے اور سعودی عرب ایسے دوست ممالک ہیں جنہوں نے ہر اچھے اور برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی پاکستان کے ساتھ آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

انہوں نے سیرت کانفرنس کی روایت کو برقرار رکھنے پر علمائے کرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا عظیم اجتماع اس بات کی یاد دہانی ہے کہ ہم ایک ملت ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نئی نسل پوری قوم کی امیدوں کا مرکز ہے، ہم جیسی نسل تیار کریں گے، ویسا ہی ہمارا مستقبل ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button