latest newsPoliticsWorld

دشمن کاکوئی بھی غلط اقدام فوری جوابی کارروائی کا باعث بنےگا، ایرانی فوج

دشمن کاکوئی بھی غلط اقدام فوری جوابی کارروائی کا باعث بنےگا، تنازع جغرافیائی حدود تک محدود نہیں رہیگا

ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے خبردار کیا ہےکہ ایران پہلے بھی کہہ چکا ہے کہ مخالفین کی کوئی بھی غلط فہمی فوری جوابی کارروائی کا باعث بنے گی اور تنازع جغرافیائی حدود تک محدود نہیں رہے گا، اس کے دائرہ کار کوبڑھادیا جائےگا۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو  میں جنرل محمد اکرمینیا نے باب المندب اور شام میں امریکی فوجی اڈوں کاحوالہ دیتےہوئے کہا کہ پہلے یہ دونوں علاقے جغرافیائی حدود سے باہر تھے مگر  اب تنازع کا حصہ بن چکے ہیں، مستقبل کی ممکنہ جنگ میں نئے اہداف شامل ہو سکتے ہیں، جن میں پورے خطے میں توانائی اور مواصلات کے بنیادی ڈھانچےکو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button